پاکستانی اداکارہ حرا مانی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں مختلف تقریبات اور مداحوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں وہ سیاہ بغیر آستینوں کے لمبے لباس اور مختصر بوب ہیئر اسٹائل میں دکھائی دیں۔
ان کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور نئے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔











