خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے، ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی: نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے اور ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی صوبے کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنا درست نہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں