ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت لاکھوں ہنرمند پاکستانی بیرون ملک منتقل

اسلام آباد: گزشتہ تین سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہنرمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز محمد عون ثقلین نے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اساتذہ، نرسیں، فارماسسٹس اور اکاؤنٹنٹس شامل ہیں۔

اجلاس میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 45 ہزار 830، 2025 میں 28 ہزار 726 جبکہ 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک منتقل ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ 2024 میں 23 ہزار 674 مینیجرز بھی روزگار کے لیے ملک چھوڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں