اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔











