سعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم

اسلام آباد: سعودی عرب میں دہشتگردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 17 اکتوبر 2026 کو جاری بیان میں تصدیق کی کہ مجرموں کے خلاف عدالتی کارروائی اور قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد سزاؤں پر عملدرآمد کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے سعودی سیکیورٹی فورسز، سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز اور گاڑیوں پر آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کیے تھے۔

ملزمان پر اسلحہ اور زندہ گولہ بارود رکھنے کے علاوہ دہشتگرد کارروائیوں کی مالی معاونت اور منصوبہ بندی میں مدد دینے کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سزائیں شریعت کے تحت تعزیری سزائے موت کی صورت میں نافذ کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں