ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پھیپھڑوں میں موجود چھوٹی رسولی نکلوانے کے لیے منگل کو اسپتال میں داخل ہوں گے جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔
ویٹی کن کے مطابق 71 سالہ پوپ لیو کے پھیپھڑوں میں معمول کے طبی معائنے کے دوران رسولی کی نشاندہی ہوئی تھی جسے ابتدائی مرحلے میں دریافت کیا گیا۔ پوپ نے اتوار کو بتایا تھا کہ رسولی پھیپھڑوں کے محدود حصے تک ہے۔
اسپتال میں داخلے سے قبل پوپ نے معمول کے مطابق سات ملاقاتیں کیں جن میں ارجنٹینا، نکاراگوا اور امریکا سے آئے بشپ بھی شامل تھے۔ ان کی تمام عوامی تقریبات 20 اکتوبر تک منسوخ کردی گئی ہیں۔











