ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یہ پیشکش کی۔
رپورٹس کے مطابق حوثی جنگجوؤں کے سعودی عرب پر حملوں میں اضافے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی رپورٹ شدہ بات چیت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب کو نشانہ بنایا۔ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ایران کی پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششوں کو اہمیت حاصل ہے۔











