نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم گمن سے فلمی کیریئر شروع کیا اور کرانتی ویر، پرندہ، ویلکم اور اب تک چھپن سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں تین نیشنل فلم ایوارڈز اور 2013 میں پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کے انتقال پر بھارتی فلمی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں