اسلام آباد: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس اعزاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی قیادت قابل تحسین رہی جبکہ انہوں نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور عالمی سطح پر ملکی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے۔










