بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے اور ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کرنے پر زور دیا ہے۔
شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں کہا کہ جوہری جنگ نہ تو جیتی جاسکتی ہے اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔
چینی صدر کے مطابق جوہری جنگ کے خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش ضروری ہے اور جوہری ہتھیاروں کی مکمل تباہی کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کی بنیاد رکھی جانی چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا، روس اور چین کے رہنما ایک ہی ملاقات میں شریک ہوئے۔ تینوں ممالک دنیا کی بڑی جوہری طاقتیں ہیں۔











