شینزن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان چین کے شہر شینزن میں پہلی باضابطہ سہ فریقی ملاقات مکمل ہوگئی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
تینوں عالمی رہنماؤں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول، ایران اور یوکرین کی جنگوں، عالمی امن اور توانائی کے تحفظ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، روس اور چین جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے اور ان کے استعمال کے خطرات محدود کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی اور ان کے خاتمے پر زور دیا جبکہ روسی صدر پیوٹن نے عالمی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کو تینوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔
ملاقات میں ایران اور یوکرین کی جنگوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ شی جن پنگ نے تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور اعلیٰ سطحی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔
تینوں صدور کی ملاقات کے بعد کسی بڑے معاہدے یا ٹھوس پیش رفت کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس کے بعد ٹرمپ اور پیوٹن اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔











