حوثیوں کا یمن میں صدارتی محل پر میزائل حملہ؛ 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی

اسلام آباد: یمن کے جنوبی شہر عدن میں صدارتی محل پر حوثیوں کے میزائل حملے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ محل پر 5 میزائل داغے گئے۔
یمنی حکومت کے 3 فوجی ذرائع اور مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق حملے میں العاشق صدارتی محل کو نشانہ بنایا گیا جہاں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کا صدر دفتر قائم ہے۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں نے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔
حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں محل کے اندر قائم فوجی آپریشنز مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم صحافتی پابندیوں اور جنگی حالات کے باعث نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
عدن یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا عبوری دارالحکومت ہے جبکہ صنعا پر حوثیوں کا قبضہ ہے۔ ملک میں اقتدار اور علاقائی کنٹرول کے لیے تنازع 2014 سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں