اسلام آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے نئے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ دیانتداری اور جرات کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے خواتین کیڈٹس کی شرکت کو بھی باعث فخر قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہے جبکہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
جنرل سید عامر رضا نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔











