اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
نیپرا 29 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ تخمینہ 7 روپے 46 پیسے تھا۔ اس دوران بجلی کی پیداوار پر مجموعی طور پر 127 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔











