اسلام آباد۔پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔ نیلم منیر نے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے۔
تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ لمحہ آ گیا ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئی ہیں۔ انہوں نے بیٹے کو اپنی دعاؤں کی قبولیت اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں محمد راشد سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔











