اسلام آباد:اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے مستقبل کے شریک حیات کے حوالے سے خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہونے والے شوہر کا ماضی میں دل ٹوٹ چکا ہو تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
حالیہ انٹرویو میں نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ زیادہ مطالبات نہیں رکھتیں بلکہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی طرح ہو اور جس کے ساتھ ہنسی مذاق کے ساتھ زندگی کے نشیب و فراز گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ممکنہ شریک حیات کا ماضی میں دل ٹوٹ چکا ہو تو وہ اسے قبول کریں گی بلکہ انہیں خوشی ہوگی کہ وہ اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کا سبب بنیں۔











