حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلوا سکی

اسلام آباد:ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست ہوگئی۔

نائشن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناسکی۔

حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے تاہم ان کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلا سکی۔ بھارت نے ایشین گیمز میں مسلسل دوسری مرتبہ مینز کرکٹ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں