اسلام آباد:ایران نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی رابطوں اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تہران حوثیوں کی کارروائیوں کا فریق نہیں ہے۔ انہوں نے حملوں اور جنگ کے تسلسل کے بجائے سیاسی رابطوں کے ذریعے علاقائی معاملات حل کرنے کی تجویز دی۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران نے حوثیوں سے سیاسی طور پر رابطے بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔
خطے میں حوثیوں کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف حالیہ حملوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔











