آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا

تہران:ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکا نے ایرانی مؤقف کو مسترد کردیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بحریہ نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران امریکی بغیر پائلٹ زیرِ آب گاڑی یو ایس ریموس 600 قبضے میں لی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے تمام آپریشنل ڈرون اثاثوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ واقعے کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں