اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف کو قائل کرلیا گیا ہے اور جلد اس حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد لندن روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کو سبسڈی کے معاملے پر منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اتفاق رائے کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے لیے جلد عملی پیشرفت ہوگی۔











