دشمن کیلئے سرپرائز تیار ہیں،نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا، ایران

تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں نئی فوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور بہتر دفاعی پوزیشن میں ہے جبکہ میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی بھی جدید ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے غیر متناسب جنگی حکمت عملی اور مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی ٹیکنالوجی پر توجہ دے کر اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں