’فلسطین کی آزادی تک میچ ملتوی کردیا گیا‘، ترکیہ میں فٹبال میچ کا منفرد اختتام

ترکیہ کے شہر کونیا میں کونیا اسپور اور فلسطین کی قومی ٹیم کے درمیان فٹبال میچ کا اختتام غیر معمولی انداز میں ہوا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

میچ کے دوران ریفری نے مقررہ وقت مکمل ہونے سے صرف ایک سیکنڈ قبل 89:59 پر آخری سیٹی بجا دی۔

میچ ختم ہوتے ہی اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ فلسطین کے آزاد ہونے تک میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

میچ کے ابتدائی لمحات میں 10 منٹ اور 14 سیکنڈ پر فلسطینی اسپورٹس کمیونٹی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی لائٹس بند کردی گئیں۔

یہ خراج تحسین 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی اسپورٹس کمیونٹی کے 1014 افراد کی یاد میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پچ پر رنگین کاغذ کے ٹکڑے اور کھلونے بھی پھینکے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں