اسلام آباد:دنیا کے معروف یوٹیوبر پیوڈی پائی نے اپنے بیٹے بیورن کی بڑھتی عمر کے باعث فیملی ولاگز باقاعدگی سے شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیوڈی پائی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو مستقبل میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہو اور وہ طے کرے کہ اس کی زندگی کا کون سا حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے۔
یوٹیوبر نے کہا کہ جیسے جیسے بیورن بڑا ہو رہا ہے اس کی پرائیویسی ان کے لیے زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے وہ فیملی ولاگز بنانے کا سلسلہ محدود کر رہے ہیں۔











