کراچی:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری حمل کی خبر کا اعلان کیا تھا جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے اذلان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’’ون اینڈ اونلی‘‘ قرار دیا۔ ماں بیٹے کی اس محبت بھری تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مواقع پر ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی اذلان اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے۔
ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔











