’’اب اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں‘‘، اداکارہ کا لائیو نشریات میں اظہارِ مایوسی

اسرائیل:اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ کی اپنے ملک کی پالیسیوں پر تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے فلسطینی زمینوں پر قبضے، یہودی بستیوں کی توسیع اور معاشرے میں مذہبی اثر و رسوخ بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

چیلی گولڈن برگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں اور خود کو محب وطن سمجھتی ہیں تاہم اب انہیں اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ اپنے ملک سے تعلق پر فخر کرسکیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے فلسطینی علاقوں پر قبضے کو مذہبی اثر و رسوخ میں اضافے، یہودی بستیوں کی توسیع، انتہا پسندی اور تکبر سے جوڑا۔ انہیں ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ ان کی گفتگو براہ راست نشر ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں