ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا متعارف کرانے کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر کے مطابق ہڑتال کے دوران ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس میں نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں