وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ 3 سال کے دوران 10 لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور پنجاب میں جدید ووڈ ورکنگ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ الیکٹریکل، ہیوی مشینری، وہیکل اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبوں میں تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہوچکی ہے جبکہ 45 فیصد سے زائد نوجوانوں نے روزگار حاصل کیا۔ ان میں 38 ہزار سے زائد نوجوان بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اجلاس میں 13 زبانوں کے کورسز شروع کرنے اور خصوصی افراد سمیت خواجہ سراؤں کو فنی تربیت دینے کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں