لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خواتین سے متعلق متنازع بیان کو دلخراش قرار دیتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے جسم اور کینسر سے متعلق نامناسب ریمارکس دیے تھے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت اور بیوی بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔ اسے اس وقت بھی ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ وہ ٹوٹ رہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور کچھ زخم نظر نہیں آتے۔











