اسلام آباد: اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست اور اداکارہ یشما گل کی سالگرہ پر انہیں سرپرائز دے کر خوش کردیا۔
ہانیہ عامر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں جہاں قریبی دوستوں نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ جشن کے بعد شرکا نے آرٹ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
دونوں اداکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کی دوستی کو سراہا۔











