جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔

نئے ججز روسٹر میں انہیں راولپنڈی بینچ منتقل کیا گیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 2032 میں ریٹائر ہونا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں