اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت کے باوجود ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 42 میں 53 اسکولوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض زیر تعمیر اسکولوں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں جبکہ ایک اسکول کے کلاس رومز میں بچوں کے بجائے مویشی بندھے ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ طلبہ عمارتوں, چاردیواریوں اور بیت الخلا جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں تعلیمی شعبے میں 92 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور صوبے میں تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔











