کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پر مسلح افراد کے حملے میں 3 طالبات زخمی ہوگئیں جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور رخشان ڈویژن کے تعلیمی اداروں خصوصاً گرلز کالجز کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔
حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے بعد سیکیورٹی کیمروں کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے۔











