کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے اتوار کا ورک آؤٹ روٹین شیئر کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر اپنا اتوار کا ورزش کا معمول شیئر کردیا جس میں مختلف سخت ورزشیں شامل ہیں۔

کرینہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ورزش کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا گھی اور تھوڑی صحت ان کے سنڈے جم روٹین کا حصہ ہیں۔ ان کی ورزش میں 10 راؤنڈز سمیت مختلف ایکسرسائزز اور 150 میٹر اسکیئنگ شامل تھی۔

اداکارہ کے شوہر سیف علی خان بھی ایک ٹی وی پروگرام میں کرینہ کی دیسی گھی سے محبت کا ذکر کرچکے ہیں۔ کرینہ کے مطابق ان کے گھر میں گھی باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے اور ان کے بچے بھی اسے کھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں