مکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گے

تہران: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج 26 اکتوبر کو ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں علاقائی کشیدگی اور سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف کی شرکت متوقع ہے۔

تینوں ممالک نے اگست 2026 میں مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں