خیبر پختونخوا؛ نیب حرکت میں آگیا، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا ریکارڈ طلب

نیب خیبرپختونخوا نے سہیل آفریدی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور سابق وزرا فضل حکیم اور ڈاکٹر امجد کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے متعلقہ محکموں سے سڑکوں کی تعمیر، ٹھیکوں اور ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مانگا ہے۔ سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ریونیو، رجسٹرار ڈی ایچ اے اور پی ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی چھان بین کے بعد متعلقہ رہنماؤں کو انکوائری کے لیے نوٹسز جاری کیے جاسکتے ہیں جبکہ غیر قانونی بھرتیوں اور مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں