پاکستانی ریئلٹی شو تماشا سیزن 5 سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ نے ساتھی امیدوار اور اداکار زیب خان سے نکاح کرلیا۔
دونوں نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔ اسرا عائشہ سفید اور سنہری لباس میں نظر آئیں جبکہ زیب خان نے بھی اسی رنگ کا لباس پہنا۔ جوڑے نے قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘‘ کے ساتھ شادی کا اعلان کیا۔
اسرا عائشہ شو کی رنر اپ رہی تھیں جبکہ پروگرام کے دوران دونوں کی دوستی اور قربت کو ناظرین نے پسند کیا تھا۔











