مجرم کتنا ہی طاقتور اور پیسے والا کیوں نہ ہو قانون کے ہاتھ اسکے گریبان تک پہنچیں گے، مریم نواز

منڈی بہاؤالدین:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں سفارش کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اور کوئی مجرم کتنا ہی طاقتور یا امیر کیوں نہ ہو اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پیٹرول پمپ پر تشدد کرنے والے ملزم کو ضمانت ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس کی تقسیم سو فیصد میرٹ پر کی جارہی ہے۔ طلبہ کو مزید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ان سے پاکستان سے وفاداری کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں