لاہور:پاکستان کی قومی شرح خواندگی گزشتہ دو سال میں بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی ہے جبکہ پنجاب 68 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی 58 فیصد جبکہ بلوچستان میں 49 فیصد ہے۔ پنجاب میں مردوں کی شرح خواندگی 75 فیصد اور خواتین کی 62 فیصد ہے۔
ملک بھر میں شہری علاقوں کی شرح خوندگی 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کے مطابق ملک میں تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 342,547 ہے۔











