سعودیہ، پاکستان، ترک عسکری قیادت کی ایرانی حکام سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت

راولپنڈی:خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تہران میں چار ملکی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس کی میزبانی ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کی۔ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی صورتحال، جاری جنگ، سیکیورٹی امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد مضبوط بنانے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا براہ راست رابطہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں