مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیدی

قاہرہ:مصر کی پارلیمنٹ نے یمنی حوثیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ سعودی عرب کی جانب سے مدد طلب کرنے کی صورت میں مصر اپنے اتحادی ملک کے دفاع میں تعاون کرسکے۔

حوثیوں کے حملوں سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان واقع اہم بحری گزرگاہ باب المندب کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ یہ راستہ مصر کی نہر سویز تک رسائی اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مصر ماضی میں خلیجی ممالک پر ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے حملوں کی مذمت کرتا رہا ہے تاہم براہ راست لڑائی میں شامل نہیں ہوا تھا۔ ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ یمن جنگ میں مزید ممالک کی شمولیت سے تنازع پھیل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں