پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد:وفاقی مشیر خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 52 فیصد اضافے سے 21.5 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 7 فیصد بڑھ کر 3.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں۔

اس عرصے میں برآمدات 11 فیصد اضافے سے 11.2 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 14 فیصد بڑھ کر 10.9 ارب ڈالر رہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فری لانسرز کی آمدنی 46 فیصد بڑھ کر 550 ملین ڈالر ہوگئی۔

خرم شہزاد کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 57 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مرکزی حکومت کا مجموعی قرض 714 ارب روپے کم ہوکر 86 ٹریلین روپے رہ گیا۔ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ ملنے کی بھی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں