فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے، جنگ اور علاقائی کشیدگی پر اہم اجلاس آج متوقع

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی عسکری و دفاعی قیادت کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے۔

اجلاس میں خطے کی جاری جنگ، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق چار فریقی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے گزشتہ دورہ ایران کے دوران پیش کی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کی پالیسیوں، لبنان کی صورتحال اور ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے اثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ملاقات کا مقصد علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون کے امکانات تلاش کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں