فٹبال میچ کے دوران خوفناک تصادم، 30 سالہ کھلاڑی جاں بحق

اسپین: فٹبال کلب ٹینیریفے کے 30 سالہ فارورڈ جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران حریف گول کیپر سے خوفناک تصادم کے بعد شدید زخمی ہوکر انتقال کرگئے۔

جیسس ڈی میگوئل پیر کو ہسپانوی سیکنڈ ڈویژن میں ایف سی اینڈورا کے خلاف میچ کے دوران گول کیپر جیسس اوونو سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔

طبی عملے نے انہیں فوری امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔ کلب کے مطابق پیر کی رات ان کی حالت تشویشناک مگر مستحکم تھی تاہم منگل کی صبح طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ صبح 8 بجے انتقال کرگئے۔

ڈی میگوئل نے ٹینیریفے کی جانب سے 29 میچز میں 11 گول اسکور کیے تھے۔ ان کے انتقال پر ایف سی اینڈورا اور سابق بارسلونا ڈیفینڈر جیرارڈ پیکے سمیت متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں