گلین فلپس نے سیریز میں مجموعی طور پر 341 رنز بنائے اور 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے فل سالٹ کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 331 رنز بنائے تھے۔
گلین فلپس نے سیریز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا۔ ان کی بہترین اننگز میں آکلینڈ میں 49 گیندوں پر 107 رنز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے 2026 میں بھارت کے خلاف ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 522 رنز بنا کر ایک کیلنڈر سال میں کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ تاہم بھارت نے سیریز 2-3 سے جیت لی۔











