اسلام آباد: ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مونگ کوک میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 8 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔











