اسپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

سپین کی اسٹار فٹبالر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ اس کے ساتھ مسلسل چھٹے سال یہ اعزاز اسپین کی کھلاڑی کے نام رہا۔

32 سالہ پوٹیاس نے بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے چیمپئنز لیگ سمیت چار بڑے ٹائٹلز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2021 اور 2022 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکی ہیں جبکہ ان کی ہم وطن ایتانا بونماتی نے 2023 سے 2025 تک مسلسل تین بار اعزاز حاصل کیا۔

ایوارڈ کی دوڑ میں بارسلونا کی ایوا پاجور دوسرے اور مانچسٹر سٹی کی خدیجہ شا تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں