اسلام آباد: ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فٹبالر کائیلیان ایمباپے کے چینی رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق متنازع بیان کے بعد چین میں ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کی نشریات معطل کردی گئیں۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے چائنا میڈیا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ لالیگا کے میچز نشر نہیں کیے جائیں گے اور ایمباپے سے متعلق اشتہارات بھی روک دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایمباپے کے تبصروں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تاہم نشریات کی معطلی کی مدت واضح نہیں کی گئی۔
ماہرین کے مطابق اس پابندی سے لالیگا کو 2030 تک 400 ملین یورو کا نقصان ہوسکتا ہے۔











