پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کا پلیٹ فائنل جیت لیا

ہانگ کانگ:پاکستان نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز ٹورنامنٹ کے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 16 گیندوں پر 11 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے۔

جواب میں عمان کی ٹیم 4 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ زوہیب امانت نے 61 اور عثمان علی نے 67 رنز بنائے۔ شاندار بیٹنگ پر عباس آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں