دبئی:سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارکباد دی اور اپنی زندگی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
شعیب ملک نے بھی دو روز بعد بیٹے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے برو، تم سے محبت ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے 2024 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اسی سال شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔
علیحدگی کے باوجود دونوں والدین بیٹے کی سالگرہ اور دیگر اہم مواقع پر اسے مبارکباد دیتے رہتے ہیں۔











