پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین ہیملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

پی آئی اے بورڈ کے مطابق ایڈرین ہیملٹن مانز کو قومی ایئرلائن کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں عالمی ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زائد تجربہ حاصل ہے اور وہ تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ ایئرلائنز کی تنظیم نو، بحالی اور انہیں منافع بخش بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری کو پی آئی اے کی بحالی اور اصلاحات کے عمل میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں